ریاست جموں و کشمیر میں مسلسل بارش سے معمولات زندگی متاثر ہوئی ہے علاوہ ازیں چرواہوں کو کافی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔
تفصیلات کے مطابق پوشکر کنگن کے جنگلات اور گومری میں پتھر کے تودے گرنے سے دو سو سے زائد بھیڑ بکریاں ہلاک ہوگئیں جبکہ درجنوں مویشی تودے کی زد میں آکر زخمی ہو گئیں۔
عینی شاہدین کے مطابق بکریاں بارش کی وجہ سے پتھر کے تودے گرنے سے ہلاک ہوئی ہیں۔
چرواہوں کو بھیڑ اور بکریوں کی ہلاکت کے باعث تقریبا 20 لاکھ سے زائد کا مالی نقصان ہوا ہے۔
چرواہوں نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی زندگی کی جمع پونجی بارش اور سیلاب کی وجہ سے ختم ہوگئی۔
انہوں نے حکومت سے نقصانات کے ازالہ کا مطالبہ کیا ہے۔