پونچھ: جمو و کشمیر کے ضلع پونچھ کے تحصیل منڈی میں 32 بٹالین بارڈر سیکورٹی فورس کے ویو ویلفئیر اسوسیشن کی جانب سے مندر منڈی میں ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ جس کی سربراہی اسیوسیشن کی سرپرست وجے سندھو نے کی ، فوجی جوانوں کے اہل خانہ کو باہنر بنانے کے لئے مچھلی تالاب کا کیا افتتاح جس کے بعد بارڈر سیکورٹی فورس فیملی بلاک کے قریب پودے لگا کر شجرکاری کے مہم کا آغاز کیا ۔
پراگرام میں بطور خاص ڈی آئی جی ڈی ایس سندھو DIG D S Sindhu شریک رہے۔ اس حوالے سے انہو نے بتایا کہ بارڈر سیکورٹی فورس کے تمام کیمپس میں ہر سال شجر کاری مہم چلائی جاتی ہے اور تمام کیمپس میں پودے لگا کر ملک کی ہریالی میں مددگار بنتے ہیں۔
اس سال بھی منڈی میں اس مہم کا آغاز کر کے تمام کیمپس میں آگے بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا اور باوا کے زیر اہتمام مچھلی پالن کے سلسلہ کو جاری کرتے ہوے تالاب میں مچھلیاں ڈالی گئی ہیں یہ محکمہ مچھلی پالن کے بااشتراک سے کمانڈنٹ آفیسر کی کاوشوں سے انجام دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Mushaira Program Held in Mandi Poonch: پولیس کی جانب سے قومی یکجہتی کے حوالے سے محفل مشاعرہ منعقد
اس دوران وجے سندھو نے فوجیوں کے کنبوں کی خواتین اور بچوں سے مخاطب ہوکر ان کا حال احوال سے جانکاری لیتے ہوے گھریلو کام کاج اور گھروں میں بننے والی نجی اشیاء کو بنانے کے بارے میں جانکاری دی اور تمام خواتین پر زور دیا کہ وہ انچار, چٹنی, ودیگر اشیاء بنانا سیکھیں اور ایک دوسرے کو سیکھائیں۔