ETV Bharat / city

High Alert in Rajouri راجوری میں ہائی الرٹ جاری کیا گیا

author img

By

Published : Oct 1, 2022, 12:45 PM IST

وزیر داخلہ امت شاہ کے دورے کے پیش نظر ضلع راجوری میں سیکورٹی فورسز ہائی الرٹ پر ہیں۔ امت شاہ راجوری میں چار اکتوبر کو ایک عوامی ریلی سے خطاب کرنے والے ہیں۔ High Alert in Rajouri

راجوری میں ہائی الرٹ جاری کیا گیا
راجوری میں ہائی الرٹ جاری کیا گیا

جموں: جموں وکشمیر کے راجوری میں وزیر داخلہ امت شاہ کی ریلی کے پیش نظر ضلع بھر میں ہائی الرٹ جاری کیا گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے متعدد علاقوں میں تلاشی آپریشن شروع کیا اس دوران مکینوں کے شناختی کارڈ چیک کیے گئے۔ ضلع میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو ٹالنے کی خاطر سیکورٹی فورسز کو مستعد رہنے کے احکامات صادر کیے گئے ہیں۔ Security forces on high alert in Rajouri

اطلاعات کے مطابق جمعہ کی شام کو راجوری میں مشکوک افراد کی نقل وحرکت کی اطلاع موصول ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز نے کئی علاقوں کو محاصرے میں لے کر عسکریت پسند مخالف آپریشن شروع کیا۔ معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے کئی رہائشی مکانات کی تلاشی بھی لی جس دوران مکینوں کے شناختی کارڈ باریک بینی سے چیک کئے گئے۔

ذرائع کے مطابق ضلع بھر میں سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے لوگوں پر نظر گزر رکھی جارہی ہے۔ راجوری ضلع کے سبھی علاقوں میں سیکورٹی فورسز نے ناکوں کا جال بچھایا جہاں پر ہر آنے جانے والے کی باریک بینی سے تلاشی لی جارہی ہیں۔

پولیس کے ایک سینئر آفیسر نے بتایا کہ وزیر داخلہ امیت شاہ کے دورے کے پیش نظر راجوری میں سیکورٹی فورسز کو مستعد رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ۔ انہوں نے بتایا کہ ریلی کے مقام اور اُس کے ارد گرد علاقوں کو سیکورٹی فورسز نے پوری طرح سے سیل کیا اور کسی کو بھی اس طرف آنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Amit Shah to Visit JK امت شاہ اب 4 اکتوبر کو جموں و کشمیر کا دورہ کریں گے، رویندر رینا

بتادیں کہ 11اگست کو راجوری کے درہال علاقے میں دو فدائین نے فوجی کیمپ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں چار فوجی اور دو ملی ٹینٹ مارے گئے۔ امسال مئی کے مہینے میں راجوری کے لام سیکٹر میں فوج نے دراندازی کی ایک کوشش کو ناکام بنانے کے دوران ایک جنگجو کو مار گرانے کا دعویٰ کیا تھا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.