ضلع راجوری کے تھانہ منڈی سے شاہدرہ شریف جارہی ایک تیز رفتار ایکو گاڑی اس وقت حادثے کا شکار ہوگئی جب گاڑی تیز رفتار ہونے کی وجہ سے ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار دس مسافروں میں سے 4 زخمی ہوئے، جنہیں نزدیکی ہسپتال میں منتقل کیا گیا۔
تمام زخمیوں کو ابتدائی علاج کے بعد جی ایم سی راجوری منتقل کیا گیا ہے، جن میں سے ایک کو گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں منتقل کیا گیا ہے۔ زخمیوں کی شناخت رؤف احمد عمر 28، نازینہ کوثر 22، نوشاد خان 25، صبا کوثر زوجہ مدثر اقبال 32 کے طور پر ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں: ویری ناگ: اسکوٹی سے گر کر لڑکی ہلاک
اس تعلق سے میڈیکل آفیسر تھانہ منڈی نثار حسین چودھری نے بتایا کہ 'حادثے کے بعد 4 مریض ہمارے پاس آئے تھے، ابتدائی علاج کے بعد ہم نے انہیں میڈیکل کالج راجوری منتقل کیا ہے، جن میں سے دو کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔