جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے مینڈھر علاقہ کی لائن آف کنٹرول بلنوئی میں پولیس اور ایس اور جی ( اسپیشل آپریشن گروپ)کی مشترکہ کوششوں سے دو وائرلیس، دو اڈاپٹر اور ایک چھوٹی ٹارچ برآمد کیے گئے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق پولیس اور ایس او جی کی ٹیم نے ساتھ مل کر بلنوئی علاقہ میں ایک آپریشن چلایا۔ اس دوران بلنوئی کے شیپ فارم کے قریب سے پولیس اور ایس او جی کی ٹیم نے دو وائرلیس، دو اڈاپٹر اور ایک چھوٹی ٹارچ برآمد کیا۔
- مزید پڑھیں: دس مطلوب عسکریت پسند پولیس کے نشانے پر
پولیس اہلکاروں نے بازیابی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ 'اس آپریشن کے دوران پولیس کی سربراہی ایس ایچ او منظور کوہلی کررہے تھے اس آپریشن کو ایس ڈی پی او زیڈ اے کی نگرانی میں انجام دیا گیا'۔