ETV Bharat / city

پونچھ: بھارتی حدود میں داخل ہونے والا ایک پاکستانی شہری گرفتار

پونچھ میں بھارتی جوانوں نے بھارتی حدود میں داخل ہونے والے ایک پاکستانی شہری کو گرفتار کیا ہے۔ اس کی شناخت 65 سالہ محمد جاوید کے طور پر ہوئی ہے۔

بھارتی حدود میں داخل ہونے والے ایک پاکستانی شہری گرفتار

author img

By

Published : Jul 3, 2021, 3:25 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے گلپور سیکٹر سے بھارتی جوانوں نے ایک 65 سالہ پاکستانی شہری کو اس وقت حراست میں لیا گیا، جب وہ لائن آف کنٹرول کو عبور کر بھارتی حدود میں داخل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔

اطلاع کے مطابق ہفتہ کی صبح 6:30 بجے کے قریب پونچھ ضلع کے گلپور سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر تعینات بھارتی فوج کی جی آر بٹالین کے جوانوں نے فینسنگ کے اس بار بھارتی علاقے میں جھاڑیوں میں کوئی حرکت ہوتے ہوئے محسوس کی، جس سے جوان الرٹ ہوگئے اور اس کے بعد انہوں نے علاقے کا محاصرہ کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول سے بھارتی حدود میں داخل ہونے والے ایک 65 سالہ پاکستانی شہری کو حراست میں لیا ۔

مزید پڑھیں:Drone Attack Case: ڈرون حملے کے خطرے سے نمٹنے کے لیے تیاریاں شروع

ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق حراست میں لیے گئے شہری کی شناخت پاکستان کے چاپر کے رہائشی 65 سالہ محمد جاوید ولد محمد سجاد کے طور پر ہوئی ہے۔ فوج کے ذریعہ حراست میں لیے جانے کے بعد جاوید سے پوچھ گچھ شروع کردی گئی ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.