ETV Bharat / city

PAGD Meeting In Jammu: پی اے جی ڈی کی 21 دسمبر کو جموں میں میٹنگ - latest news pagd

پیپلز الاینس فار گپکار ڈیکلریشن PAGD Meeting In Jammu نے جموں صوبے میں 21 دسمبر کو اپنی اکائیوں کی ایک میٹنگ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میٹنگ میں مختلف اہم معاملوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

PAGD  to hold meeting in jammu on 21 December
پی اے جی ڈی 21 دسمبر کو جموں میں میٹنگ طلب
author img

By

Published : Dec 17, 2021, 5:30 PM IST

پیپلز الائنس فار گپکار ڈیکلریشن 21 دسمبر کو جموں صوبہ PAGD Meeting In Jammu میں اپنی اکائیوں کی ایک میٹنگ منعقد کرنے جا رہا ہے جس میں دفعہ 370 کی منسوخی کے سلسلے میں نئی دہلی اور اپوزیشن جماعتوں تک ان کی رسائی سمیت کئی مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

میٹنگ کی صدارت پی اے جی ڈی کے صدر اور نیشنل کانفرنس کے رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق میٹنگ میں دفعہ 370 کی منسوخی کے سلسلے میں نئی دہلی میں مرکزی حکومت، سول سوسائٹی کے اراکین اور اپوزیشن جماعتوں تک ان کی رسائی سمیت کئی مسائل پر بات چیت کے لیے بلائی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:جموں و کشمیر کے لوگوں کے لیے شانہ بشانہ لڑیں گے: محمد یوسف تاریگامی

ذرائع نے مزید کہا کہ میٹنگ میں دفعہ 370 کے حوالے سے سپریم کورٹ میں پی اے جی ڈی کے ترجمان محمد یوسف تاریگامی کی طرف سے دائر کی گئی رٹ پٹیشن کے بارے میں مزید کارروائی پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ میٹنگ میں جموں و کشمیر میں جاری حد بندی کے عمل اور اس سے متعلق مستقبل کی حکمت عملی پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.