ETV Bharat / city

Omicron Variant Threat: جموں میں بین الاقوامی مسافروں کیلئے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار - ای ٹی وی بھارت

ملک میں کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون Omicron Variant Threat کی دستک کے ساتھ ہی بین الاقوامی مسافروں کے لیے جدید رہنما اصول وضع کیے جا رہے ہیں۔ وہیں انتظامیہ کی جانب سے قرنطینہ مراکز کا قیام عمل میں لاجا رہا ہے، ساتھ ہی بین الاقوامی مسافروں کا جموں و کشمیر داخلے سے قبل کورونا ٹیسٹ کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

Omicron Variant Threat
جموں میں بین الاقوامی مسافرین کے لیے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار
author img

By

Published : Dec 2, 2021, 8:02 PM IST

جموں میں بین الاقوامی مسافروں کے لیے ائرپورٹ، لکھن پور، کٹرا اور جموں ریلوے اسٹیشن پر RT-PCR ٹیسٹ سے گزنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

محکمہ صحت کے عہدیدار نے بتایا کہ لکھن پور، کٹرا ریلوے اسٹیشن اور جموں ریلوے اسٹیشن پر تمام بین الاقوامی مسافروں کی RT-PCR جانچ کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’بین الاقوامی مسافر کا RT-PCR ٹیسٹ کرنے کے بعد اور منفی رپورت آنے تک جموں ضلع میں قائم کیے گئے قرنطینہ مراکز میں رکھا جائے گا۔‘‘

جموں میں بین الاقوامی مسافرین کے لیے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار
جموں میں بین الاقوامی مسافرین کے لیے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار

انہوںنے مزید کہا ’’انہیں اپنے گھر جانے کی اجازت تب ہی دی جائے گی جب ان کی رپورٹ منفی آئے گی اور رپورٹ مثبت آنے کی صورت میں (بین الاقوامی مسافروں کو) علاج کے لیے بھگوتی نگر کے ڈی آر ڈی او ہسپتال منتقل کیا جائے گا‘‘

محکمہ صحت کے عہدیدار نے مزید کہا کہ اومیکرون ویرینٹ کے خطرے کے پیش نظر بین الاقوامی مسافروں کا کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے باوجود انکا آٹھ روز بعد پھر سے RT۔ PCR ٹیسٹ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: Omicron Case Detected in karnataka: بھارت میں اومیکرون کے پہلے کیس کی تصدیق

عہدیدار نے بتایا کہ اس طرح کے حفاظتی اقدامات کورونا وائرس کی نئی ہیئت اومیکرون کے خدشے Omicron Variant Threatکے پیش نظر اٹھائے جا رہے ہیں۔

دریں اثناء، جموں ائرپورٹ Jammu Airportکے ایک عہدیدار نے بتایا کہ جموں ہوائی اڈے پر روزانہ 170 سے200تک RAT ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’جموں ائرپورٹ بین الاقوامی نہ ہونے کے باوجود رہنما اصولوں کے مطابق تمام مسافروں کی نگرانی کی جا رہی ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھیں: DC Srinagar on Corona Testing: ’بین الاقومی مسافر کو بغیر ٹیسٹنگ ائرپورٹ سے باہر جانے کی اجازت نہیں‘

انہوں نے کہا کہ ’’اگر مسافر 72 گھنٹوں کے دوران ویکسین نیشن سرٹیفکیٹ یا کورونا ٹیسٹ کی منفی رپورٹ پیش کرنے میں ناکام رہتا ہے تو اسکا کورونا ٹیسٹ کیا جاتا ہے۔‘‘

انہوںنے مزید کہا ’’ہم نے محکمہ صحت کے حکام کے ساتھ میٹنگیں کی ہیں اور مسلسل صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.