جموں میں آج دوسرے روز نیشنل پینتھرز پارٹی کے کارکنوں نے جموں و کشمیر کو مرکز کے زیرانتظام قرار دینے کے خلاف مہاراجہ ہری سنگھ کے مجسمے کے سامنے سر منڈوا کر انوکھا احتجاج کیا۔
نیشنل پینتھرز پارٹی کے ریاستی صدر جسروٹ منکوٹیہ نے دیگر پارٹی کارکنوں کے ہمراہ بال منڈوائے۔
جموں و کشمیر نیشنل پینتھرز پارٹی کے ریاستی صدر جسروٹ منکوٹیہ نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ 'آج ہم نے مہاراجہ ہری سنگھ کے مجسمے کے سامنے حلف لیا کہ ہم ریاست جموں و کشمیر کو اس کا درجہ واپس دلانے کے عہد کے پابند ہیں۔'
انہوں نے کہا کہ 'ہمیں یونین ٹریٹری بالکل منظور نہیں ہیں اور ہم اس کے بارے میں ریاست کے لوگوں کو جانکاری دیں گے تاکہ اس کو ریاست کا درجہ واپس ملے۔'
واضح رہے کہ جموں و کشمیر سے دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد 31 اکتوبر کو ریاست کو باضابطہ طور پر مرکز کے زیر انتظام دو علاقوں میں تقسیم کر دیا گیا ہے۔
جموں و کشمیر کے پہلے لیفٹیننٹ گورنر کی حیثیت سے گریش چندر مُرمو نے 31 اکتوبر کو سرینگر میں عہدے اور رازداری کا حلف لیا ہے۔