ETV Bharat / city

Manoj Sinha Foundation Stone Of Yatri Niwas: ایل جی نے یاتری نواس کی سنگ بنیاد رکھی - جموں ٹوریزم

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا LG Manoj Sinha نے مجین میں شری امرناتھ جی شرائین بورڈ Amarnath Shrine Board کے تیرتھ یاتری نواس کا سنگِ بنیاد Yatri Niwas Foundation رکھا۔ انہوں نے کہا کہ یاتری نواس عقیدت مندوں کے دیرینہ مطالبہ تھا۔

ایل جی نے یاتری نواس کی سنگ بنیاد رکھی
ایل جی نے یاتری نواس کی سنگ بنیاد رکھی
author img

By

Published : Nov 30, 2021, 4:42 AM IST

جموں وکشمیر کے لفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جموں کے امپارڈ کے قریب مجین Majeen Jammu میں شری امر ناتھ جی شرائین بورڈ کے تیرتھ یاتری نواس اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ سینٹر Disaster Management Center کی سنگِ بنیاد رکھی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے لفٹیننٹ گورنر نے شرائین بورڈ کے افسران اور جموں خطے کے لوگوں اور شری امر ناتھ جی کے عقیدت مندوں کو مبارکباد دی۔

ایل جی نے یاتری نواس کی سنگ بنیاد رکھی

منوج سنہا نے کہا کہ' یاتری نواس کی بنیاد رکھنے کے ساتھ ہی ہم نے شری امر ناتھ جی یاترا سے وابستہ تمام اسٹیک ہولڈرز ، تنظیموں ، ملک اور بیرون ملک سے آئے ہوئے عقیدت مندوں کی ایک دیرینہ مانگ کو پورا کیا ہے۔

لفٹیننٹ گورنر نے یاتری نواس کو ہمدردی، روحانیت، خدمت، امن اور خوشی کی علامت کے طور پر تیار کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ۔

جموں و کشمیر کے لفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ یاتری نواس محض ایک عمارت نہیں ہے اسے شعور کی بیداری کے ایک مرکز کے طور پر تیار کرنے کی ضرورت ہے جو قدیم فلسفے کا سنگم ہے تا کہ عقیدت مند خوشی محسوس کر سکے اور پاکیزگی اور کمال کے ساتھ جنوبی کشمیر میں شری امر ناتھ جی کی گپھا تک اپنا مزید سفر شروع کر سکیں۔

منوج سنہا نے نے شری امر ناتھ جی شرائین بورڈ کے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ آنے والے یاتریوں کو جموں و کشمیر کے روحانی اور ثقافتی ورثے کی نمائش کے لیے ایک لائیبریری قائم کریں۔

انہوں نے کہا کہ ضلع رامبن کے چندرکوٹ میں 3200 سے زائد یاتریوں Ramban Chanderkote Yatri Niwas کی گنجائش والا ایک یاتری نواس زیر تعمیر ہے اور سرینگر میں اس سال آگست کے مہینے میں تقریباً 2800 مسافروں کی گنجائش والے ایک اور یاتری نواس کی بنیاد رکھی گئی تھی ۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ جموں میں یاتری نواس مقامی آبادی بالخصوص نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئی راہیں Employment Avenues کھولے گا۔

مزید پڑھیں:شری امرناتھ گپھا میں تازہ برفباری، سردی میں اضافہ

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں میں سیاحت کو فروغ Promotion of Jammu Tourism دینے کے لیے کئے جارہے کاموں کی تفصیل دیتے ہوئے کہا کہ ماتا ویشنو دیوی ، پُر منڈل ۔ اتربھنی ، مانسر ۔ سرنسر اور شیو کھوری کو ایک دوسرے سے جوڑنے والا ایک یاتری ٹورازم سرکٹ سامنے آرہا ہے ۔اِس کے علاوہ جموں کی غیر دریافت شدہ سیاحتی صلاحیت کو فروغ دیا جارہا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ سیاحو ں کو اس کی طرف متوجہ کیا جاسکے۔

اس موقع پر لیفٹیننٹ گورنر نے ایس اے ایس بی کے اراکین اور اَفسران کے ساتھ نئی سہولیت کے لئے بھومی پوجن Bhumi Pojan کی رسم ادائیگی کی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.