ETV Bharat / city

جموں: 13 جون کو کشن ریڈی، تروپتی بالاجی مندر کا سنگ بنیاد رکھیں گے - تروپتی بالاجی مندر

مرکزی وزیر مملکت برائے امور داخلہ جی کشن ریڈی امکانی طور پر 13 جون کو جموں کا دورہ کریں گے اور یہاں سرکاری زمین پر بننے والے تروپتی بالاجی مندر کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

جموں میں 13 جون کو کشن ریڈی، تروپتی بالاجی مندر کا سنگ بنیاد رکھیں گے

author img

By

Published : Jun 11, 2021, 8:25 PM IST

کشن ریڈی جموں – سری نگر قومی شاہراہ پر واقع سدھرا ٹائون میں تروپتی بالاجی مندر کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد واپس دہلی کے لیے روانہ ہوں گے۔

انہوں نے بتایا کہ مندر کی سنگ بنیاد کی تقریب میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، انتظامیہ کے سنیئر عہدیدار، بی جے پی لیڈران اور دیگر معزز افراد شرکت کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا 'اس مندر کے بننے سے جموں میں مذہبی سیاحت کو مزید فروغ ملے گا'۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر حکومت نے رواں برس یکم اپریل کو مندر کی تعمیر کے لیے ترومالا تروپتی دیوستھانم (ٹی ٹی ڈی) کو 496 کنال اور17 مرلہ اراضی الاٹ کرنے کو منظوری دی۔

ٹی ٹی ڈی اس اراضی پر پلگرم سہولیات کمپلیکس، ویدا پاٹ شالہ، روحانی مرکز، دفتر، اقامتی کوارٹروں اور پارکنگ سہولیات تعمیر کرے گا اور مستقبل میں کیمپس میں طبی اور تعلیمی سہولیات بھی دستیاب ہوں گی۔ ترومالا تروپتی دیوستھانم ٹی ٹی ڈی ایکٹ 1932 کے تحت قائم کیا ہوا ایک بین الاقوامی شہرت کا ایک چیئرٹیبل آرگنائزیشن ہے جس میں روحانی، ثقافتی، معاشرتی اور تعلیمی شعبے میں سرگرمیوں کا ایک ٹریک ریکارڈ موجود ہے۔

حکومت نے زمین الاٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ جموں و کشمیر میں اس کی آمد سے اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا اور جموں میں سیاحت کے امکانات بالخصوص پلگرم سیاحت کو بھی فائدہ پہنچے گا۔ مرکز مکمل ہونے کے بعد ٹی ٹی ڈی بنیادی ڈھانچہ ماتا ویشنو دیوی شرائین اور امرناتھ جی شرائین کے علاوہ عقیدت مندوں اور سیاحوں کے لیے ایک پرکشش مرکز بنے گا۔ اس سے سیاحوں کو جموں شہر میں آنے اور زیادہ دیر تک رہنے کے لئے سہولیت فراہم ہوگی۔ مستقبل میں کیمپس میں ہونے والی ترقی خطے کی معاشی نمو میں بھی معاون ثابت ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.