دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد مقامی پولیس نے احتیاط کے طور پر جموں میں کئی رہنماؤں کو نظر بند کردیا تھا۔ سابق وزیر اور ڈوگرا سوابھیمان سنگھٹن پارٹی کے صدر چودھری لال سنگھ کو بھی نظر بند کردیا گیا تھا۔
ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ جموں میں نظربند سبھی اپوزیشن پارٹیو ں کے رہنماؤں پر سے نطربند ہٹادی گئی ہے، جن رہنماؤں پر سے نظربندی ہٹائی گئی ہے ان میں نیشنل کانفرنس، کانگریس پینتھرس پارٹی کے رہنما شامل ہیں۔
چودھری لال سنگھ کے علاوہ جن رہنماؤں سے نظربندی ہٹائی گئی ہے، اس میں نیشنل کانفرنس کے دیوندر رانا اور ایس ایس سالتھیا، کانگریس رمن بھلا اور پینتھرس پارٹی کے ہرشدیو سنگھ کے نام شامل ہیں۔ ان رہنماؤں کو 5 اگست سے نظربند کردیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ صرف جموں ہی نہیں کشمیر کے بھی کئی رہنماؤں کو نظربند کیا گیات ھا۔ ان میں سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی، عمر عبداللہ سمیت دیگر رہنما شامل تھے۔ وہیں نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما فاروق عبداللہ نے کہا تھا کہ کشمیر وادی میں لوگوں کو قید کیا جارہا ہے۔