ETV Bharat / city

Jammu University Workshop :جموں یونیورسٹی میں منعقدہ پانچ روزہ ورکشاپ اختتام پذیر

قومی کونسل برائے فروغ اُردو زبان نئی دہلی National Council for Promotion of Urdu کے اشتراک سے جموں یونیورسٹی کے شعبہ اُردو Jammu University Urdu Department میں جموں کے اردو صحافیوں کی صلاحیت سازی' کے موضوع پر پانچ روزہ ورکشاپ منگل کے روز اختتام پذیر ہوا ہے۔

جموں یونیورسٹی میں منعقدہ پانچ روزہ ورکشاپ اختتام پذیر

author img

By

Published : Dec 1, 2021, 5:59 AM IST

شعبہ اردو جموں یونیورسٹی Urdu Department Jammu University اور قومی کونسل برائے فروغ اُردوزبان National Council for Promotion of Urdu Language کے اشتراک سے جموں یونیورسٹی Jammu University میں 'جموں کے اردو صحافیوں کی صلاحیت سازی' کے موضوع پر پانچ روزہ ورکشاپ منگل کے روز اختتام پذیر ہوا ہے۔

پروگرام کے پانچویں روز تقریب میں روزنامہ اُڑان کے مدیر اعلیٰ اقبال حسین شاہ کاظمی مہمان خصوصی تھے جبکہ پرنسپل انسٹی چیوٹ آف میوزک اینڈ فائن آرٹس پروفیسر شہاب عنایت ملک نے صدارت کے فرائض انجام دیے۔

صدر شعبہ اُردو پروفیسر محمد ریاض بھی ایوان صدارت میں موجود تھے۔نظامت اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر فرحت شمیم نے کی۔ وہیں اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عبدالرشید منہاس نے پانچ روزہ ورکشاپ کا تفصیلی خلاصہ پیش کیا۔

جموں یونیورسٹی میں منعقدہ پانچ روزہ ورکشاپ اختتام پذیر

ورکشاپ میں مہمان خصوصی نے اپنے خطاب میں پانچ روزہ ورکشاپ کے انعقاد پر این سی پی یو ایل NCPUL اور شعبہ اُردو جموں یونیورسٹی Urdu Department کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی کہ اِس ورکشاپ کے انعقاد سے صحافیوں کو بہت فائدہ ملے گا۔انہوں نے اُردو اخبارات Urdu Newspapers کو درپیش مسائل ومشکلات کو بھی اُجاگر کیا۔

صدارتی خطبہ میں پروفیسر شہاب عنایت ملک نے کہا کہ اُردو شعبہ کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ جموں یونیورسٹی میں سب سے زیادہ ادبی تقریبات اسی شعبہ میں منعقد ہوتی ہیں اور اُنہیں اس بات کی خوشی ہے کہ جو موجودہ صدر پروفیسر محمد ریاض صاحب کی سربراہی میں شعبہ ترقی کی منازل طے کر رہا ہے۔

ورکشاپ میں شکریہ کے کلمات ادا کرتے ہوئے صدر شعبہ پروفیسر محمد ریاض نے قومی کونسل برائے فروغ اُردو کا مالی تعاون اور یونیورسٹی وائس چانسلر پروفیسر منوج دھر کا ورکشاپ کے انعقاد میں رہنمائی فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

پروفیسر محمد ریاض نے اسسٹنٹ پروفیسرز، لیکچررز، اسکالرز اور عامل صحافیوں کے ساتھ ساتھ پرنٹ والیکٹرانک میڈیا کا شکریہ ادا کیا،جنہوں نے اِس پانچ روزہ ورکشاپ کو کامیاب بنایا۔

انہوں نے این سی پی یو ایل کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عقیل احمد Dr. Aquil Ahmad کا بھر پور حمایت کے لئے شکریہ ادا کیا۔ اس دوران شرکاء میں اسناد بھی تقسیم کیے گئے۔

اختتامی تقریب میں ورکشاپ کے حوالے سے پروفیسر جہانگیر اصغر، الطاف حسین جنجوعہ، سائمہ قاضی، اشتیاق نے اپنے تاثرات بھی پیش کئے اور اپنی نوعیت کی منفرد ورکشاپ منعقد کرنے پرجموں یونیورسٹی کے شعبہ اُردو اور این سی پی یو ایل کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں:Interview With Director NCPUL: فروغ اردو زبان میں جموں و کشمیر کا نمایاں کردار

اس سے قبل پانچویں اور آخری روز دو نشستیں ہوئیں۔ پہلی نشست میں ٹیک ون ٹیلی ویژن چینل جموں کے بیروچیف فہیم ٹاک نے ٹیلی ویژن جرنلزم پر لیکچر پیش کیا۔

دوسری نشست میں پروفیسر شہاب عنایت ملک نے ’جموں وکشمیر میں اُردو صحافت‘موضوع پر اپنا لیکچر پیش کیا۔

انہوں نے صحافت کو جمہوریت کا چوتھا ستون قرار دیتے ہوئے کہاکہ ایک صحافی کو ایماندار، بے خوف،ذہین اور غیر جانبدار ہونا چاہئے، ساتھ ہی زبان پر عبور حاصل ہو۔

مزید پڑھیں:Jammu University: جموں یونیورسٹی میں اردوصحافیوں کے موضوع پر ورکشاپ

اِس پانچ روزہ ورکشاپ میں کشمیر ٹائمز کی مدیر اعلیٰ انورادھا بھسین، ٹائمز ناؤ کے ایڈیٹر پردیپدتہ، سینیئر صحافی ظفر چودھری، سینیئر صحافی رحمت اللہ رونیال، نیوز نیشن کے بیورو چیف شاہ نواز خان، نیوز 18 اُردو کے سینیئر صحافی سمیر بھٹ، ڈیلی ایکسیلشیئر کے خصوصی نامہ نگار نشی کانت کھجوریہ، کشمیر ٹائمز کے سدھیر کمار، روزنامہ اُڑان کے ایگزیکٹیو ایڈیٹر الطاف حسین جنجوعہ، ای ٹی وی اُردو کے جموں سے نامہ نگار محمد اشرف، ڈاکٹر محمد اسحاق ملک،پروفیسر محمد کاظم نے صحافت سے متعلق مختلف موضوعات پر لیکچرز پیش کئے۔

اس کے علاوہ ورکشاپ کے دوران ٹیکنیکل سیشن بھی ہوئے جس میں خبر تیار کرنے، سُرخی، اداریہ، ادایہ نگاری کے بارے میں نوجوان صحافیوں کو تربیت دی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.