ETV Bharat / city

کشمیر کے دیگر علاقوں میں مقیم غیر مقامی مزدور گھر لوٹنے پر مجبور

وادیٔ کشمیر میں ہورہے مسلسل حملوں سے گھبرا کر غیر مقامی مزدوروں کی منتقلی کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے، ساتھ ہی ان مزدوروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ مالکان انہیں بغیر مزدوری دیے ہی نکلنے پر مجبور کررہے ہیں۔

کشمیر کے دیگر علاقوں میں مقیم غیر مقامی مزدور گھر لوٹنے پر مجبور
کشمیر کے دیگر علاقوں میں مقیم غیر مقامی مزدور گھر لوٹنے پر مجبور
author img

By

Published : Oct 18, 2021, 5:57 PM IST

کل شام وادیٔ کشمیر کے کولگام میں دو غیر مقامی مزدوروں کی ہلاکت سے محض 24 گھنٹے قبل یعنی ہفتے کی شام سرینگر اور پلوامہ اضلاع میں 'ٹارگیٹ کلنگ' کے دو الگ الگ واقعات میں دو غیر مقامی مزدوروں کا قتل ہوا۔

کشمیر کے دیگر علاقوں میں مقیم غیر مقامی مزدور گھر لوٹنے پر مجبور

اس واقعہ کے بعد سے وادیٔ کشمیر میں رہ رہے غیر مقامی مزدوروں میں خوف کا ماحول ہے اور مزدوروں نے کشمیر سے نکلنا شروع کردیا ہے۔ مزدور جموں کے ریلوے اسٹیشن پر بیٹھے ٹرین کا انتظار کررہے ہیں۔ چھتیس گڑھ کے مزدور جوکہ کشمیر کے کاکہ پورہ میں اینٹ کے بھٹوں پر کام کرتے تھے انہوں نے ای ٹی وی بھارت سے بتایا کہ کل رات کو وہ کاکہ پورہ علاقہ سے بارہ بجے نکل کر جموں پہنچے ہیں۔

بھٹہ مالک پر الزام عائد کرتے ہوئے ان مزدوروں نے کہا کہ انہوں نے ہمیں رات میں ہی بغیر ہماری مزدوری دیے باہر نکال دیا، الٹا ہم پر ہی یہ الزام عائد کیا کہ ہم ڈر سے بھاگنے پر مجبور ہوئے۔ جب کہ ہمیں ہماری مزدوری بھی نہیں ملی ہے۔ مزدوروں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ ان کی مزدوری دلائی جائے۔

للیتا درما نامی ایک غیر مقامی مزدور خاتون نے کہا کہ چار پانچ ماہ سے ہم کشمیر کے کاکہ پورہ علاقہ میں مزدوری کررہے ہیں، لیکن اب جس طرح سے ہمیں اچانک وہاں سے نکلنا پڑا ایک بے حد افسوس کی بات ہے۔

انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ کشمیر میں مقیم غیر مقامی مزدوروں کو بحفاظت یہاں سے نکالنے کے ساتھ ساتھ انہیں ان کی مزدوری بھی دلائی جائے تاکہ وہ اپنے گھروں کو بآسانی لوٹ سکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.