اس تقریب میں کٹھوعہ کے سابق رکن اسمبلی چرن جیت سنگھ جسٹوریا نے اپنے ہزاروں کارکنان کے ساتھ بی جے پی کا ہاتھ تھاما۔
اس موقع پر مہمان خصوصی کے طور پر ریاستی سکریٹری اویناش رائے کھنا موجود رہے۔ انھوں نے چرن چیت سنگھ کو بی جے پی کا پٹ پہنا کر سابق رکن اسمبلی کا بی جے پی میں استقبال کیا۔
اویناش نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کانگریس پی ڈی پی اور نیشنل کانفرینس تینوں پارٹیاں مل کر جموں سمبھل سے لڑ رہے ہیں لیکن بی جے پی محض ایک ایسی پارٹی ہے جو اپنے بل بوتے پر جموں کتنے سے انتخاب میں حصہ لے گی اور جیت درج کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ 'انہوں نے جموں کے حالات بہتر کرنے کے لیے پی ڈی پی سے اتحاد کیا تھا۔ لیکن جب انہوں نے دیکھا کہ پی ڈی پی اپنی ہی مرضی سے حکومت چلانا چاہتی ہے تو فیصلہ کیا گیا کہ اس اتحاد کو چھوڑنا ہی بہتر ہوگا'۔ انہوں نے کہا کہ اب عوام سب کچھ دیکھ رہی ہے وہ ہمیں آئندہ انتخابات میں بہتر وؤٹ کرے گی۔