ETV Bharat / city

ڈویژنل کمشنر جموں کا دورۂ کشتواڑ - प्राकृतिक आपदाएं

صوبۂ جموں کے ڈویژنل کمشنر اور آئی جی پی نے آج سرحدی ضلع کشتواڑ کے دچھن علاقے کا دورہ کیا۔ دورہ کا مقصد علاقے میں آئی ناگہانی آفت کے بعد ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینا ہے۔

ڈویژنل کمشنرجموں کا دورہ کشتواڑ
ڈویژنل کمشنرجموں کا دورہ کشتواڑ
author img

By

Published : Sep 15, 2021, 3:44 PM IST

Updated : Sep 15, 2021, 4:15 PM IST

ڈویژنل کمشنر جموں ڈاکٹر راگھو لنگر اور آئی جی پی جموں مکیش سنہا نے کشتواڑ کے دچھن علاقے کا دورہ کیا۔ دورہ کا خاص مقصد یہ تھا کہ دچھن کے ہونزڈ علاقہ میں 27 جولائی کی رات کو قدرتی آفات سے درجنوں لوگوں کی تلف ہوئی جانیں اور درجنوں بے گھر ہوئے افراد کے بعد علاقے میں جاری بازآبادی کا جائزہ لینا ہے۔

ڈویژنل کمشنر جموں کا دورۂ کشتواڑ

اس دوران ڈسٹرکٹ ترقیاتی چیئرپرسن کشتواڑ پوجا ٹھاکر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کشتواڑ کشوری لال شرما، اسسٹنٹ کمشنر ڈویلپمنٹ کشتواڑ کشور سنگھ کٹوچ اور ڈپٹی ایس پی ہیڈکوارٹر موجود رہے۔

اس دوران دچھن کے تمام سرپنچ اور پنچوں کے ساتھ ڈویژنل کمشنر جموں نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران لوگوں نے علاقے میں آئی ناگہانی آفت کے بعد بجلی اور پانی سپلائی کی بحالی کی مانگ کی۔

مزید پڑھیں:این سی لیڈر ترلوچن سنگھ قتل معاملے میں دوسرا ملزم گرفتار

لوگوں نے ہیلتھ سینٹر ہوسر، ہیلی پیڈ ہونزڈ، مکان بنانے کے لیے لکڑی اور ایس پی او کی بھرتی اور بینک برانچ کھولنے کی مانگ کی۔

ڈویژنل کمشنر جموں نے یقین دہانی کی کہ علاقے کے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں کے تحت حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

Last Updated : Sep 15, 2021, 4:15 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.