جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع ترقیاتی کمشنر کے دفتر میں منعقدہ ایک اجلاس کے دوران ضلع میں غیر قانونی کان کنی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس کے دوران ندی کے کناروں پر غیر قانونی کان کنی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت جاری کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: اپنی پارٹی کا کانکنی پالیسی کے خلاف احتجاج
میٹنگ کے بعد جانکاری دیتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ نے کہا کہ 'کچھ عرصے سے ضلع میں غیر قانونی کان کنی اور چارجنگ کی شکایات موصول ہوئی تھیں جس پر کارروائی کرتے ہوئے متعدد گاڑیوں کو ضبط کیا گیا ہے اور جرمانہ بھی وصول کیا گیا ہے۔'