جموں ۔ پونچھ قومی شاہراہ پر پونچھ ہیڈ کوارٹر سے تھوڑے فاصلے پر واقع کھنیتر علاقے میں منی بس اور ٹرک کے درمیان زبردست تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں منی بس ڈرائیور سمیت 16 مسافر شدید طور پر زخمی ہوگئے۔
سڑک حادثے کے فورا بعد مقامی لوگوں نے تمام زخمیوں کو علاج کے لیے سکھ دیو سنگھ ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں ڈاکٹروں نے زخمیوں کو علاج شروع کر دیا ہے۔ وہیں پولیس نے اس حادثے سے متعلق معاملہ درج کر حادثہ کے وجوہات کو معلوم کرنے کے لیے تفتیش شروع کردی ہے۔
مزید پڑھیں:Suspicious Drone: جموں کے ارنیہ سیکٹر میں مشکوک ڈرون کا گشت
اطلاع کے مطابق منی بس سورن کوٹ سے پونچھ کی طرف آ رہی تھی جب کہ ٹرک پونچھ سے جموں کی طرف جار ہی تھی، اس درمیان کھنیتر موڈ پر ٹرک ڈرائیور گاڑی سے اپنا توازن کھو بیٹھا اور گاڑی نے بے قابو ہوکر سامنے سے آرہی منی بس کو زور دار ٹکر مار دی۔ حادثے کے فورا بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ۔