ETV Bharat / city

کشمیر: پونچھ میں ایل او سی پر گولہ باری

author img

By

Published : Aug 28, 2020, 9:54 PM IST

ضلع پونچھ کے بالا کوٹ سیکٹر میں ایل او سی پر بھارت اور پاکستان کی فوج کے درمیان شدید گولہ باری اور فائرنگ کا تبادلہ ہوا تاہم گولہ باری کے تبادلے میں ایک مقامی شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

Civilian injured in pak shelling in Mendhar
پونچھ میں ایل او سی پر گولہ باری

جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ کے بالا کوٹ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر بھارت اور پاکستان کی فوج کے درمیان شدید گولہ باری اور فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک مقامی شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

دفاعی ترجمان نے بتایا کہ پونچھ کے بالا کوٹ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر پاکستانی فوج نے بلا کسی اشتعال کے بھارتی ٹھکانوں پر شدید گولہ باری اور فائرنگ شروع کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہاں تعینات بھارتی فوج نے حملے کا بھر پور جواب دیا۔ گولیوں کے آر پار تبادلے میں ایک شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

ویڈیو

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیر کی سرحدوں پر طرفین کے درمیان گزشتہ تین برسوں کے دوران زائد از ساڑھے آٹھ ہزار بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔ وزارت امور داخلہ نے جموں کے ایک کارکن کی طرف سے دائر ایک آر ٹی آئی کے جواب میں انکشاف کیا ہے کہ یکم جنوری 2018 سے سال رواں کے ماہ جولائی تک جموں و کشمیر میں سرحدوں پر پاکستان نے 8 ہزار 5 سو71 بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.