الور کے سریسکا ٹائیگر ریزرو سے ایک بڑی خوش خبری سامنے آئی ہے۔سریکا ٹائیگر ریزرو میں شیرنی ایس ٹی 10 نے ایک بچے کو پیدا کیا ہے۔
سریسکا ٹائیگر ریزرو کے تالوریشھ ریینج میں واٹر ہول کے پاس شیرنی ایسٹی 10 اپنے بچے کے ساتھ نظر آئی ہے۔شیرنی اپنے ننھے بچے کے ساتھ کھیلتے ہوئے کیمرے میں نظر آئی ہے۔
محکمہ جنگلات کے افسران بچے اور شیرنی کی مسلسل نگرانی کررہے ہیں۔ساتھ اس سے متعلقہ افسران اور ملازمین کو ان کی نگہداشت کے لیے خاص ہدایت دی گئی ہے۔
وزیر جنگلات سکھرام بشنوئی نے شیرنی کے بچے کی پیدائش پر ٹوئٹ کرکے خوشی کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سریسکا نیشنل پارک شیروں کی غیرقانونی شکار کی واقعات کو لے کر سرخیوں میں رہا تھا، لیکن ایسے میں یہ خبر محکمہ جنگلات اور جنگلی حیات سے محبت کرنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری ہے۔
سریسکا ڈی ایف او ایس آر یادو کے مطابق شیرنی ایس ٹی 10 کی تین ماہ سے مسلسل مانیٹرنگ کی جارہی تھی۔
تالوریشھ رینج میں رہ رہی اس شیرنی پر نگرانی رکھنے کے لیے کیمرہ ٹریب نصب کیے گئے تھے۔سوموار کو جب کیمرے کی ریکارڈنگ دیکھنے پر شیرنی بچے کے ساتھ نظر آئی۔سریسکا میں اب شیر شیرنیوں کی کل تعداد 17 ہوگئی ہے۔ان میں 10 شیرنی اور 6 شیر کے ساتھ ایک بچہ شامل ہے۔