ETV Bharat / city

اسکول کی فیس معاف کرانے کے لیے احتجاج

احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ اس وبائی مرض کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے دوران ہماری تنخواہوں میں کٹوتی کی گئی ہے لہذا وقت اور حالات کو دیکھتے ہوئے اسکول انتظامیہ کو بھی چاہیے کہ طلبا کی فیس میں چھوٹ دے۔

اسکول کی فیس معاف کرنے کو لے کر مظاہرہ
اسکول کی فیس معاف کرنے کو لے کر مظاہرہ
author img

By

Published : Aug 26, 2020, 12:15 PM IST

ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں سوفیا پیرینٹس ایسوسی ایشن نے اسکول کی فیس معاف کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس دوران والدین نے جے پور کے گاٹ گیٹ علاقہ میں واقع سوفیا اسکول کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

اسکول کی فیس معاف کرنے کو لے کر مظاہرہ

یہ احتجاجی مظاہرہ عالمی وباء کورونا کے درمیان فیس معاف کرنے کو لے کر کیا گیا، اس احتجاجی مظاہرے میں شامل تمام لوگوں نے خاموشی کے ساتھ اپنے غصے کا اظہار کیا اور یہ مطالبہ کیا کہ سوفیا اسکول میں زیرِ تعلیم ان کے بچوں کی فیس معاف کی جائے۔

احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ اس وبائی مرض اور لاک ڈاؤن کے دوران ہماری تنخواہوں میں کٹوتی کی گئی لہذا وقت اور حالات کے تقاضے کو دیکھتے ہوئے اسکول انتظامیہ کو بھی چاہیے کہ طلبا کی فیس میں چھوٹ دے۔

والدین کا کہنا تھا کہ ہماری جانب سے اسکول کو میمورنڈم دیا گیا ہے، اسکول انتظامیہ نے ہمیں یقین دہانی کرائی ہے کہ ہماری بات کو آگے تک پہنچایا جائے گا۔

والدین نے انتباہ بھی دیا کہ اگر ہمارے مطالبات کی جانب توجہ نہیں دی جاتی ہے تو آنے والے وقت میں اس سے بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا، وہیں احتجاج کی اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.