ETV Bharat / city

'کورونا کے نام پر رام گنج کو بدنام نہ کیا جائے'

نقوی نے بتایا کے اس علاقے میں کورونا سے متاثرہ مریض نہیں آرہے ہیں آس پاس کے دوسرے علاقوں کے مریضوں کو بھی رام گنج میں شمار کیا جا رہا ہے، اس وجہ سے لوگوں کی نظر میں رام گنج علاقہ بد نام ہوتا جا رہا ہے۔

'Ramganj should not be defamed in the name of Corona'

author img

By

Published : Jun 10, 2020, 4:44 PM IST

ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے رام گنج کو بد نام نہیں کرنے کے مطالبہ کو لے کر جے پور ضلع کلکٹر اور پولیس کمشنر کو میمورنڈم دیا گیا۔

'کورونا کے نام پر رام گنج کو بدنام نہ کیا جائے'

میمورنڈم میں یہ لکھا گیا ہے کہ جے پور کا رام گنج علاقہ جو کورونا کا ہاٹ اسپاٹ بنا ہوا تھا وہاں پر اب زیادہ کورونا سے متاثرہ مریض نہیں آرہے پھر بھی اس علاقے کو کورونا کے نام پر بدنام کیا جارہا ہے۔

ملی کونسل کے ریاستی ترجمان ایڈووکیٹ مجاہد نقوی نے بتایا کہ دارالحکومت جے پور کے رام گنج علاقے کے لوگ انتظامیہ اور حکومت کا پورے طریقے سے تعاون کر رہے ہیں لیکن پھر بھی ہم لوگوں کو بد نام کیا جا رہا ہے۔

نقوی نے بتایا کے اس علاقے میں کورونا سے متاثرہ مریض نہیں آرہے ہیں آس پاس کے دوسرے علاقوں کے مریضوں کو بھی رام گنج میں شمار کیا جا رہا ہے، اس وجہ سے لوگوں کی نظر میں رام گنج علاقہ بد نام ہوتا جا رہا ہے۔

'Ramganj should not be defamed in the name of Corona'
'کورونا کے نام پر رام گنج کو بدنام نہ کیا جائے'

انہوں نے بتایا کہ آج ہماری طرف سے ضلع کلکٹر سے یہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ جو اخبارات رام گنج کو بد نام کر رہے ہیں ان پر سخت کاروائی کو عمل میں لایا جائے، وہیں میمورنڈم دینے کے درمیان سماجی دوری کا خاص خیال رکھا گیا اور جو بھی ایڈوائزری حکومت کی جانب سے جاری کی گئی ہے اس کو بھی یہاں پر عمل میں لایا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز دارالحکومت جے پور کے سبھاس چوک علاقے میں ایک ہی گھر میں 26 کورونا مریض آئے تھے لیکن اخبار اور ٹی وی چینلز پر رام گنج کا علاقہ دکھایا گیا اس وجہ سے یہاں کے لوگوں میں غصہ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.