راجستھان کے جے پور میں آج صبح 3 بجے سے دوپہر 12 بجے تک پولیس نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے بڑی تعداد میں ملزمین کو پکڑا اور ہتھیاروں کے ذخیرہ کو بھی ضبط کیا۔ اس سلسلہ میں پولیس کمشنریٹ میں ایک پریس کانفرنس منعقد کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:
جے پور: ڈنگرپور انتظامیہ نے ڈانڈی یاترا کےلیے تعاون نہیں کیا
پولیس نے ایک پریس کانفرنس میں پولیس کارروائی سے متعلق تمام تفصیلات سے واقف کرایا۔
اس پورے معاملے کو لے کر ایڈیشنل پولیس کمشنر اجے پال لامبہ نے ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کے دوران بتایا کہ تہواروں کا سیزن شروع ہوچکا ہے، اس دوران کچھ لوگ ماحول کو خراب کرنا چاہتے ہیں۔
ماحول خراب کرنے والے افراد کو شکنجے میں لینے کے لیے ایک خاص آپریشن چلایا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک جن ملزمین کو پکڑا گیا ہے ان سے کافی زیادہ تعداد میں ہتھیاروں کا ذخیرہ، شراب اور بھاری رقم بھی برآمد ہوئی ہے۔