ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور ہیریٹیج وارڈ نمبر 80 سے بلدیاتی انتخابات کے آزاد امید وار مزمل حیات نے اپنی پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے بعد کہاکہ' اگر اس بلدیہ میں مری فتح ہوتی ہے تو وارڈ نمبر 80 پورے جے پور ہیریٹیج میں سب سے خوبصورت اور صاف و شفاف نظر آئے گا۔
مزمل حیات کا کہنا ہے کہ اس وارڈ سے کانگریس و بھارتیہ جنتا پارٹی نے بھی گذشتہ انتخابات میں فتح حاصل کی تھی لیکن انہوں نے کبھی بھی وارڈ کی ترقی کی جانب نظر نہیں کیا۔ وارڈ کی سڑکیں خستہ حالی کا شکار ہیں، یہاں بجلی کی سہولیات مکمل طور پر دستیاب نہیں ہے۔
مزمل حیات نے کہا کہ' لوگوں کے اسرار پر بطور آزاد امیدوار میں نے پرچہ نامزدگی داخل کرائی ہے اور مجھے پوری امید ہے کہ میں اس انتخابات میں فتح سے ہمکنار ہوں گا۔
مزمل حیات نے اپنی تعلیی لیاقت کے تعلق سے کہاکہ' میں نے گریجویشن تک تعلیم حاصل کی ہے، انہوں نے کہاکہ' میں عوام سے یہ اپیل کروں گا کہ وہ ووٹ کرتے وقت ہر گز یہ نہ سوچیں کہ وہ مزمل حیات کو ووٹ کر رہے بلکہ ہمیشہ یہ خیال رکھیں کہ وہ خود کو ووٹ کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:
جے پور: کانگریسی کارکنان کا احتجاج
مزید اس تعلق سے ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ' میں جو وعدے عوام سے کر رہا ہوں وہ محض وعدے نہیں رہیں گے، بلکہ میں انہیں صحیح ثابت کرکے دکھاؤں گا۔