جب سینتھل پولیس اسٹیشن کے انچارج کو اس معاملے کی اطلاع ملی تو تھانے میں ہنگامہ برپا ہوگیا۔ تھانے کے پولیس اہلکاروں نے ہیڈ کانسٹیبل کی لاش نکال کر اسے ضلعی ہسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے معائنہ کے بعد اسے مردہ قرار دے دیا۔ بتایا جارہا ہے کہ دیر شام ہیڈ کانسٹیبل گری راج نے تھانے کے اندر پھانسی لگا کر اپنی جان دے دی۔
یہاں حادثے کی سنگینی کو دیکھ کر پولیس کے اعلی افسران سینتھل پولیس اسٹیشن اور ڈسٹرکٹ ہسپتال پہنچے اور پورے معاملے تفتیش کی۔ دوسا کے پولیس سپرنٹنڈنٹ ، انیل سنگھ چوہان ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس ، نریندر انکھیا، کوتوالی تھانہ انچارج راجیش کمار مینا ، متعدد تھانوں کے پولیس اہلکار ضلع ہسپتال پہنچے۔ ڈاکٹروں نے مردہ ہیڈ کانسٹیبل گری راج کی لاش کو ڈسٹرکٹ ہسپتال مورچری میں رکھوا دیا، جس کا ہفتہ کی صبح پوسٹمارٹم ہوگا۔ تاہم ، اب تک پولیس اہلکار نے میڈیا کے سامنے کسی قسم کا بیان نہیں دیا ہے۔