ETV Bharat / city

ساڑھے چھ لاکھ روپے کے جعلی نوٹ برآمد - اسمگلروں کی مدد

راجستھان میں باڑمیر کے چوہٹن تھانہ علاقہ میں پولس نے ایک نوجوان کے گھر سے ساڑھے چھ لاکھ روپے مالیت کے جعلی نوٹ برآمد کیے ہیں۔

Symbolic image
علامتی تصویر
author img

By

Published : Aug 5, 2020, 9:42 PM IST

پولس ذرائع نے آج بتایا کہ ملزم نوجوان کو گزشتہ روز ایک بینک میں جعلی نوٹ جمع کرانے کی کوشش کرتے ہوئے حراست میں لیا گیا تھا۔ اس کی نشاندہی پر چوہٹن کے ڈپٹی پولس سپرنٹنڈنٹ اجیت سنگھ کی سربراہی میں ایک ٹیم نے گزشتہ رات پرڑیہ گاؤں میں اکبر خان کے گھر پر چھاپہ مارا۔ اس کی سخت تفتیش کے بعد اس کے گھر سے ساڑھے چھ لاکھ روپے مالیت کے جعلی نوٹ برآمد کیے گئے ہيں۔ اکبر خان سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سرحد پار پاکستان سے جعلی نوٹوں کی کھیپ آئی ہے۔ پولس نے سرحدی علاقوں کے اسمگلروں کی مدد سے اکبر خان کی تاروں کو جوڑنا شروع کردیا ہے۔ ابتدائی پوچھ گچھ میں اکبر خان نے بتایا کہ اس نے مارکیٹ میں 96 ہزار جعلی کرنسی نوٹ چلا دیے ہيں۔ پولس کو سرحد پار سے آٹھ لاکھ روپے کے جعلی نوٹ کی سپلائی کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ پولس نے اس معاملے میں دو دیگر نوجوانوں کو بھی حراست میں لیا ہے۔ ان سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.