اشوک گہلوت نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے اور وزارت داخلہ کی جانب سے اس سلسلے میں جاری کردہ حکم کو ایک مثبت قدم بتایا ہے۔
وزیر اعظم کو لکھے گئے مکتوب میں وزیر اعلی گہلوت نے مطالبہ کیا کہ ان مزدوروں کی واپسی کے لیے خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں تاکہ یہ تارکین وطن مزدوروں کی واپسی کو یقینی بنایا جا سکے، انہوں نے وزیر اعظم سے استدعا کیا ہے کہ ان لاکھوں تارکین وطن اور مہاجرین کی محفوظ نقل و حرکت کے لئے بغیر کسی تاخیر کے خصوصی ٹرینوں کا کام شروع کرنا چاہئے۔
وزیر اعلی اشوک گہلوت نے مزید بتایا کہ تارکین وطن کو بحفاظت ان کے گھر پہنچانے کے لئے راجستھان حکومت نے ایک منظم اور ہموار عمل کے تحت آن لائن رجسٹریشن کا اہتمام کیا ہے، جس میں بدھ کی رات تک قریب 6 لاکھ 35 ہزار ورکرز اور مہاجرین رجسٹریشن کرا چکے ہیں، رجسٹریشن کرانا چاہتے ہیں وہ کرا سکتے ہیں۔
وزیر اعلی گہلوت نے خط میں کہا ہے کہ ان مزدوروں اور مہاجرین کے اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے جو ایک طویل عرصے سے گھر سے دور ہیں ہمیں عملی راستہ اپنانا ہوگا۔