راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے کوکس علاقے میں واقع ہوٹل پیراماؤنٹ میں یہ تمام ارکان اسمبلی دوبارہ سے ٹھہریں گے۔ معلومات کے مطابق بھارتی ریاست راجستھان میں 14 اگست سے اسمبلی سیشن شروع ہونے والا ہے، جس کے مدنظر اب ان تمام ارکان اسمبلی کو دوبارہ سے ہوٹل میں قید کر دیا گیا ہے۔
گزشتہ کچھ روز قبل راجستھان کی کانگریس پارٹی دو گروپ میں تقسیم ہوگئی تھی، جس میں ایک گروپ سچن پائلٹ اور ایک ریاست کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت کے ساتھ نظر آ رہا تھا۔ جس کے بعد دو روز قبل سچن پائلٹ نے کانگریس کے اعلی عہدیداران سے ملاقات کی تھی ملاقات کرنے کے بعد سچن پائلٹ نے اپنے دل بات کانگریس کے اعلی عہدیداران کے سامنے رکھی۔ اس کے بعد انہیں یقین دلایا گیا تھا کہ ان کی بات کو سنا جائےگا۔ اب وہ دوبارہ سے راجستھان کانگریس کا حصہ بننے جا رہے ہیں۔