راجستھان مسلم فورم کی جانب سے عوام کے نام ایک پیغام جاری کیا گیا ہے۔ اس پیغام میں عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ کسی بھی صورت میں بلا وجہ اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں۔
پیغام میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کورونا آج ایک بڑی خطرناک وبا بن چکی ہے۔ ابھی بھی ہم لوگوں کے پاس سنبھلنے کا وقت ہے۔ اس لیے ہم لوگ سنبھل جائیں۔
راجستھان مسلم فورم کے ممبر اقبال صدیقی کا کہنا ہے کہ کورونا کی وجہ سے علمائے کرام کی جانب سے ایک اپیل جاری کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ لوگ نماز اپنے گھروں پر ہی ادا کریں۔ مسجد کمیٹی کے ذمہ داران ہی صرف امام کی قیادت میں نماز ادا کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم ساتھ ساتھ عوام سے یہ بھی اپیل کر رہے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کی خدمت کریں کیوں کہ اسلام لوگوں کی خدمت کا پیغام دیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کا موجودہ دور کافی خطرناک ثابت ہو رہا ہے، اس لئے ہم لوگوں کو خود بھی اس سے محفوظ رہنا ہے اور دوسروں کو بھی اس وبا سے محفوظ رکھنا ہے۔ لاپروائی پورے خاندان کے لوگوں پر بھاری پڑ سکتی ہے۔ اس لئے کسی بھی طرح کی کوئی لاپروائی نہیں کریں۔ گھروں پر رہیں۔ حکومت کی جانب سے جو گائیڈ لائن جاری کی جا رہی ہیں، اس پر عمل کریں۔