ETV Bharat / city

اجمیر: شاطر چور گروہ کا پردہ فاش - مخبر کی اطلاع پر

راجستھان کے اجمیر شہر میں چوری ڈکیتی کی واردات انجام دینے والے ایک شاطر چور گروہ کا پولیس نے پردہ فاش کیاہے، ان سبھوں کو حراست میں تفتیش جاری ہے۔

Ajmer Police uncovered a gang of thieves
مخبر کی اطلاع پر ایک شاطر چور کے گروہ کا پردہ فاش
author img

By

Published : Oct 25, 2020, 4:53 PM IST

ریاست راجستھان کے ضلع اجمیر شریف میں درگاہ پولیس کی ٹیم نے 9 شاطر بدمعاشوں کو گرفتار کیا ہے۔

مخبر کی اطلاع پر ایک شاطر چور کے گروہ کا پردہ فاش

اجمیر پولیس کے مطابق یہ سبھی بدمعاش اتر پردیش کے رہنے والے ہیں اور یہاں لوٹ - ڈکیتی کی واردات کو انجام دیا کرتے ہیں۔ان بدمعاشوں کے قبضہ سے پولیس نے ایک اسکارپیو کار کے ساتھ مختلف ہتھیار بھی برآمد کیے ہیں۔

اجمیرپولیس کے مطابق بدمعاشوں کے خلاف یو پی کے کئی شہروں میں کئی مقدمات درج ہیں، گذشتہ شب بدمعاش اجمیر کے نئی سڑک علاقے میں لوٹ مار کی واردات انجام دینے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔ لیکن مخبر کی اطلاع پر پولیس کپتان کنور راشٹردیپ نے کارروائی انجام دیتے ہوئے ان سبھوں کو گرفتار کیا ہے

مزید پڑھیں:

'حکومت کے خلاف آواز بلند کرنے پر کارروائی ہوتی ہے'

اجمیر پولیس کی گرفت میں آئے ان بدمعاشوں سے ابھی کئی اور بھی راز کھلنے کی امید ہے، فی الحال درگاہ پولیس نے ان سب کو کورٹ میں پیش کر دیا ہے۔آگے کی کارروائی اب کورٹ کے حکم کے مطابق کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.