ETV Bharat / city

'میری ہولی میرا گھر'

author img

By

Published : Apr 2, 2021, 3:57 PM IST

مدھیہ پردیش میں کورونا کے پیش نظر وزیراعلی شیوراج سنگھ نے کہا میری ہولی میرا گھر، اجتماعی تقریبات کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔

Shivraj Singh Chauhan
شیوراج سنگھ

ریاست میں کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے، جس کی روک تھام کے لیے حکومت ہر ممکن کوشش بھی کر رہی ہے۔ اسی ضمن میں حکومت نے کورونا کے تعلق سے نئے احکامات جاری کر دیے ہیں جس کے تحت اجتماعی تقریبات پر پابندی عائد ہے۔

شیوراج سنگھ

ایسے میں ہولی کے تہوار کے پانچ روز بعد مالوہ میں رنگ پنچمی کا تہوار بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ ان علاقوں میں روایتی جلوس نکالے جاتے ہیں جس میں ہزاروں لوگ شرکت کرتے ہیں۔ اس کی وجہ سے سماجی فاصلہ برقرار رکھنا نا ممکن ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اندور: کورونا کے سبب قبرستان کے دروازے بند

اس کی روک تھام کے لیے وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھر پر ہی حفاظتی طریقے سے پنچمی کا تہوار منائیں۔ ریاست کے جن علاقوں کو کورونا نے سب سے زیادہ متاثر کیا ہے، ان علاقوں میں نگرانی رکھنے کے لیے ٹیمیں بھیجی جا رہی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.