محکمہ صحت کے مطابق اتوار کے روز ضلع میں نئے 49 کوڈ معاملے درج کئے گئے ہیں۔ جس کے ساتھ ہی ضلع میں کورونا متاثرین کی کل تعداد 4664 ہو گئی ہیں جس میں 34355 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ 226 اموات شامل ہیں۔۔
مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے مطابق، 19،906 نئے کیسز، ایک دن میں اب تک کی سب سے زیادہ بڑھتی ہوئی تعداد ہیں، جس کے ساتھ ہی بھارت میں کورونا وائرس کی کل تعداد 5،28،859 تک جا پہنچی ہیں، جن میں 2،03،051 فعال مقدمات شامل ہیں، 3،09،713 صحتیاب ہوکر ہسپتال سے اپنے گھر روانہ ہوئے ہیں جبکہ 16095 اموات شامل ہیں۔
کووڈ-19 کے مریضوں کو اندور کے مختلف ہسپتالوں میں علاج کے لیے رکھا گیا ہے۔