ETV Bharat / city

پولیس اہلکار کی علاج کے دوران موت

author img

By

Published : Apr 30, 2020, 7:41 PM IST

چند روز قبل دل کا دورہ پڑنے کے بعد پولیس اہلکار کی اسپتال میں علاج کے دوران موت واقع ہو گئی۔

indore
policeman

مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں ہاٹ اسپاٹ پر ڈیوٹی کے دوران ایک پولیس اہلکار کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد علاج کے لیے اسپتال پہنچایا گیا جہاں علاج کے دوران اسکی موت واقع ہوئی۔

قابل ذکر ہے کہ صنعتی شہر اندور جہاں کورونا وائرس کے مریضوں میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے وہاں مرنے والوں کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے۔ صحت عملہ اور انتظامیہ وائرس کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے مسلسل کوشش کر رہے ہیں۔ جہاں صحت عملہ نے فرائض منصبی کو پورا کرنے کے لیے اپنے گھروں تک کو چھوڑ دیا ہے وہیں پولیس بھی پوری مستعدی سے خدمات کو انجام دے رہی ہے۔

ضلع کے سئیؤ گیتا گنج تھانے کے اے ایس آئی کور سنگھ کھرتے لاک ڈاؤن کے بعد مسلسل ڈیوٹی انجام دے رہے تھے، ڈیوٹی کے دوران 24 اپریل کو ان کو دل کا دورہ پڑا تھا۔ جس کے بعد انکا اسپتال میں علاج چل رہا تھا جہاں انہوں نے جمعرات کی صبح آخری سانس لی۔

اس سے قبل بھی جونی اندور تھانہ انچارج دیویندر چند ونشی کی کورونا وائرس سے موت ہو گئی تھی، اس کے علاوہ اجین کے نیل گنگا تھانا انچارچ یشونت پال بھی کورونا وائرس علاج کے دوران اندور میں فوت ہو گئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.