وائی ایس آر تلنگانہ پارٹی کی سربراہ وائی ایس شرمیلا نے آج حیدرآباد کے دبیرپورہ میں واقع تاریخی الاوہ بی بی پہنچ کر بی بی کے علم کو ڈھٹی چڑھائی۔
وائی ایس شرمیلا نے اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے والد سابق وزیراعلیٰ وائی ایس راج شیکھر ریڈی حضرت بی بی فاطمہؓ کا نہایت احترام کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسینؓ نے حق کےلیے شہید ہوگئے۔ وائی ایس شرمیلا نے تلنگانہ کے غریب عوام کے حق کےلیے جدوجہد کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں:
حیدرآباد: محرم میں چوڑیاں پہننے کا رواج
واضح رہے کہ متحدہ آندھراپردیش کے سابق چیف منسٹر ڈاکٹر وائی ایس راج شیکھرریڈی کے یوم پیدائش کے موقع پر گذشتہ 8 جولائی کو اُن کی دختر وائی ایس شرمیلا نے نئی پارٹی کے قیام کا اعلان کیا تھا جبکہ نئی پارٹی کا نام وائی ایس آر تلنگانہ پارٹی رکھا گیا۔