دوپہر میں وزیراعلی کی صدارت میں منعقد ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں وزیراعلی لاک ڈاؤن میں توسیع کرنے یا ختم کرنے سے متعلق کابینی رفقاء کے ساتھ مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے۔ اس اجلاس میں توقع ہے کہ زراعت سے متعلق سرگرمیوں جیسے دھان، فرٹیلائزرس کے مسئلہ پر تبادلہ خیال کریں گے۔
چونکہ وزرا کووڈ کی روک تھام اور فیلڈ کی سطح پر خدمات کی نگرانی میں مصروف ہیں۔ وزیراعلی نے 20 مئی کو ہونے والے کابینہ کے اجلاس کو ملتوی کردیا تھا۔ منگل کو ریاست میں 3821معاملات درج کئے گئے اور 23اموات ہوئیں۔
یو این آئی