خیال رہے کہ ملک کے دینی تعلیمی ادارے میں زیر تعلیم طلبا ہر برس رمضان المبارک کی چھٹیوں میں اپنے گھر واپس آتے تھے لیکن رواں برس عالمی وباء کورونا وائرس اور ملک گیر سطح پر جاری لاک ڈاؤن کی وجہ سے طلبا گھر نہیں پہنچ سکے اور اپنے ادارے میں ہی پھنس کر رہ گئے۔
اسی طرح دیوبند میں تلنگانہ کے طلب علموں کے پھنسے رہنے کی اطلاع جب رکن پارلیمان بیرسٹر اسد الدین اویسی کو ملی تو انہوں نے تمام طلبا کو حیدرآباد لانے کے لیے ذاتی صرفہ سے 8 بسوں کا انتظام کیا، ان بسوں کے ذریعے تقریباً 235 طلبا بحفاظت بیٹریلائن مسجد ملے پلی حیدرآباد پہنچے جہاں مفتی عبدالغنی مظاہری اور رکن اسمبلی احمد لعلہ نے طلبا کا استقبال کیا۔