ریاست تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندرشیکھر راؤ نے پیر کو وزیر اعظم نریندر مودی سے کم سے کم دو ہفتوں کے لئے لاک ڈاؤن بڑھانے کی درخواست کی۔
کے سی آر نے دعوی کیا کہ 'معاشی دائرے میں آنے والے کسی بھی بحران کا تدارک کیا جا سکتا ہے لیکن ملک میں کووڈ 19 کی مہلک وبا سے ہونے والے جانی نقصان کی تلافی نہیں ہو سکتی ہے۔'
انہوں نے کہا کہ 'ہم معاشی بحران سے باہر نکل سکتے ہیں لیکن ہم انسانی جانوں کا جو نقصان ہوگا اس کی تلافی نہیں کر سکتے ہیں اس لئے میں وزیر اعظم مودی سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ لاک ڈاؤن میں توسیع کرے۔'