ETV Bharat / city

نقل مکانی کرنے والے مزدوروں کی دوبارہ حیدرآباد واپسی - سکندرآباد ریلوے اسٹیشن پر مسافرین کا بڑے پیمانہ پر ہجوم

حیدرآباد میں کورونا کی شدت میں بتدریج کمی کے بعد نقل مکانی کرنے والے مزدور دوبارہ تلنگانہ کے دارالحکومت واپس ہورہے ہیں۔جس کے نتیجہ میں سکندرآباد ریلوے اسٹیشن پر مسافرین کا بڑے پیمانہ پر ہجوم دیکھاجارہا ہے۔

نقل مکانی کرنے والے مزدوروں کی دوبارہ حیدرآباد واپسی

author img

By

Published : Jun 15, 2021, 2:04 PM IST

ریاست میں کورونا کی دوسری لہر کے سبب لاک ڈاون نافذ کردیاگیا تھا جس کے نتیجہ میں شہر سے کئی نقل مکانی کرنے والے مزدور اور چھوٹا موٹا کام کرنے والے افراد اپنے آبائی مقامات کے لیے روانہ ہوگئے تھے۔

ان میں ایسے ورکرس بھی شامل ہیں جو پڑوسی ریاستوں کے ہیں اور شہر میں فیکٹریز میں کام کرتے ہیں۔تلنگانہ حکومت نے صبح 6 بجے سے شام 5 بجے تک لاک ڈاون میں نرمی دی ہے جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے یہ نقل مکانی کرنے والے مزدور اور چھوٹا کاروبار کرنے والے دوبارہ حیدرآباد واپس ہورہے ہیں۔

جس کے نتیجہ میں سکندرآباد ریلوے اسٹیشن پر مسافرین کا ہجوم ایک مرتبہ پھر دیکھا جارہا ہے۔حیدرآباد سے دور دراز مقامات کے لیے چلائی جانے والی آرٹی سی بس خدمات سے بھی یہ مزدور استفادہ کررہے ہیں، جس کے نتیجہ میں ان بسوں میں مسافرین کی بڑی تعداد دیکھی جارہی ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.