ETV Bharat / city

سائبرآباد پولیس کمشنریٹ میں طبی کیمپ کا انعقاد - سائبر آباد پولیس کمشنریٹ میں آج سائبر آباد ٹریننگ سینٹر (سی ٹی سی) میں میڈیکل کیمپ منعقد

حیدرآباد کے سائبر آباد پولیس کمشنریٹ میں منگل کوسائبر آباد ٹریننگ سینٹر (سی ٹی سی) میں میڈیکل کیمپ منعقدکیا گیا۔

سائبرآباد پولیس کمشنریٹ میں طبی کیمپ کا انعقاد

author img

By

Published : May 12, 2020, 11:14 PM IST

حیدرآباد کے سائبر آباد پولیس کمشنریٹ میں آج سائبر آباد ٹریننگ سینٹر (سی ٹی سی) میں میڈیکل کیمپ منعقدکیا گیا۔

سائبر آباد پولیس کمشنر وی سی سجنار میڈیکل کیمپ کے مہمان خصوصی تھے۔ سائبر آباد پولیس کمشنریٹ میں کام کرنے والے پولیس اہلکاروں نے سی پی کی نگرانی میں اسپتال میں ٹیسٹ کروائے۔ پولیس عملے نے خون کے ٹیسٹ کروائے ، اس موقع پرڈاکٹروں سے مشاورت کی گئی۔

سی پی سنجار نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران ڈیوٹی کے ایک حصے کے طور پر، پولیس کو عوام کی حفاظت کے لئے کنٹینمنٹ کے مختلف علاقوں میں کام کرنا ہے۔ ملازمین کام کے مقام پر ہی معائنے کروانے سے یہ معلوم ہوجائے گا کہ انھیں کوئی پریشانی ہے یا نہیں۔ انھوں نے کہا کہ قوت مدافعت کو بڑھانے کے لئے عملے کو وٹامن سی گولیاں ، آملہ اور ڈرائی فروٹس دیئے جاتے ہیں۔ کوویڈ-19 وائرس کیلئے فی الحال کوئی ویکسین اور علاج موجود نہیں ہے۔

سائبر آباد کمشنریٹ کے ماتحت کام کرنے والے تمام عملے کا موبائل میڈیکل وین کے ذریعے طبی معائنہ کیا گیا ہے۔ سی اے اے آر (سی ایس ڈبلیو) کے ہیڈکوارٹر میں آج 60 طبی معائنے کیے گئے۔

سجنار نے اپنی ٹیم سے کہا کہ سینیٹائزر اور ماسک ضرور استعمال کیے جائیں۔ کنبہ کے افراد کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ اگر کسی میں کوئی علامت ہو تو وہ وائرس سے دور رہیں۔ اس موقع پر سی پی نے کہا کہ آئی ٹی سیل سے پولیس عملے کے ہیلتھ پروفائلز کے لئے ایک ایپ تیار کرنے کو کہا گیا ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.