ETV Bharat / city

تلنگانہ کے وزیر تارک راما راو نے”گرین اسپیس انڈیکس رینکنگ“ کے آغاز کا اعلان

تلنگانہ میں سرسبزی وشادابی میں اضافہ کے لیے تلنگانہ کے وزیر تارک راما راو نے ''گرین اسپیس انڈیکس رینکنگ“ کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔ بہتر مظاہرہ کرنے والی بلدیہ کو تلنگانہ کے یوم تاسیس کے موقع پر ایوارڈ دیاجائے گا۔

تلنگانہ کے وزیر تارک راما راو نے”گرین اسپیس انڈیکس رینکنگ“ کے آغاز کا اعلان
تلنگانہ کے وزیر تارک راما راو نے”گرین اسپیس انڈیکس رینکنگ“ کے آغاز کا اعلان
author img

By

Published : Aug 31, 2020, 1:27 PM IST

تلنگانہ کے وزیر بلدی نظم ونسق و شہری ترقی کے تارک راما راو نے نئے قدم ”گرین اسپیس انڈیکس رینکنگ“ کے آغاز کا اعلان کیا ہے تاکہ ریاست میں سرسبزی وشادابی میں اضافہ کیاجاسکے۔

انہوں نے اس سلسلہ میں سوشیل میڈیا کے اہم ذریعہ ٹوئیٹر کے ذریعہ اس کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ کے تمام شہری ادارہ جات مقامی کے لیے رینکنگ کی جائے گی تاکہ شہروں اور ٹاونس میں مسابقت کے جذبہ کو فروغ دیا جاسکے، اس سے ہریتا ہارم کے تحت سرسبزی وشادابی میں اضافہ کرنے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہاکہ 'بہتر مظاہرہ کرنے والی بلدیہ کو تلنگانہ کے یوم تاسیس کے موقع پر ایوارڈ دیاجائے گا۔ہر سال یہ ایوارڈ دیاجائے گا۔پارکس،ایونیو پلانٹیشن،نرسریز کو ترقی دیتے ہوئے سرسبزی وشادابی میں اضافہ کرنے کے قدم کو ترجیح دی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ مختلف زمروں میں ایوارڈ دیئے جائیں گے۔''

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.