مکہ مسجد میں افطار کرنے کی خواہش رکھنے والے ہزاروں افراد نے منگل کے روز رمضان المبارک کے پہلے افطار افطار کیا، اس موقعے پر مرد حضرات کے علاوہ خواتین کی بہت بڑی تعداد موجود تھی۔
اس موقعے پر ڈسٹرکٹ مینارٹی ویلفیئر آفیسر محمد قاسم نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے انتظامات کی تفصیلات کی معلومات دی۔
خیال رہے کہ مکہ مسجد کے پرانے شہر میں واقع ہے اور افطار کے بعد خرید و فروخت کرنے میں آسانی ہوتی ہے، اس لیے بھی روزے داروں کی بہت بڑی تعداد مکہ مسجد کا رخ کرتی ہے۔
رمضان المبارک کے پیش نظر اقلیتی بہبود نے مکہ مسجد میں افطاری سمیت دیگر انتظامات کو یقینی بنائے ہیں۔