ETV Bharat / city

حیدرآباد: سکریٹریٹ مساجد کی فوری تعمیر کے لیے احتجاجی مظاہرہ

تلنگانہ سکریٹریٹ کی دو مساجد کی دوبارہ اسی مقام پر تعمیر کا مطالبہ کرتے ہوئے گزشتہ روز نماز جمعہ کے موقع پر شہر حیدرآباد کی مختلف مساجد کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

حیدرآباد: سکریٹریٹ مساجد کی فوری تعمیر کےلیے احتجاجی مظاہرہ

author img

By

Published : Nov 13, 2021, 9:55 AM IST

حیدرآباد کی مختلف مساجد کے باہر گزشتہ روز جمعہ کی نماز کے بعد سکریٹریٹ کی مساجد کی دوبارہ تعمیر کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیا گیا۔ اس موقع پر مظاہرین پلے کارڈ اور بینرس تھامے ہوئے تھے۔ مظاہرین نے ریاستی حکومت پر مساجد کی تعمیر کے لیے غیر ضروری تاخیر کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت گزشتہ 16 ماہ سے مسلمانوں کو وہاں نماز پڑھنے سے روک رہی ہے۔

حیدرآباد: سکریٹریٹ مساجد کی فوری تعمیر کےلیے احتجاجی مظاہرہ

جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے کنوینر محمد مشتاق ملک نے گزشتہ ہفتہ عوام سے سکریٹریٹ کی مساجد کی دوبارہ تعمیر کے لیے ’فلیش پروٹیسٹ‘ کرنے کا مطالبہ کیا تھا جس کے بعد گزشتہ روز جمعہ کی نماز کے موقع پر ’احتجاجی مظاہرہ‘ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

جولائی 2019 میں سکریٹریٹ کی دو مساجد مسجد ہاشمی اور مسجد دفتر معتمدی کو منہدم کردیا گیا تھا تاہم وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ نے متعدد مرتبہ مساجد کی تعمیر کا وعدہ کیا تھا اور کئی مرتبہ مساجد کی تعمیر کے لیے سنگ بنیاد کی تواریخ کا بھی اعلان کیا جاچکا ہے۔ حکومت کی جانب سے اب کوئی واضح موقف ظاہر نہیں کیا جارہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.