ETV Bharat / city

حیدرآباد بکرا منڈی پر کورونا کا اثر - ضیاء گوڑہ بکرا منڈی

عیدالاضحی کے پیش نظر ہر برس حیدرآباد کے ضیاء گوڑہ بکرا منڈی میں متعدد ریاستوں سے بکرے آتے تھے لیکن کورونا وائرس اور سوشل ڈیسٹنسنگ کی وجہ پولیس انتظامیہ بکروں کو بکرا منڈی میں فروخت کرنے سے منع کررہی ہے۔

Hyderabad goat market empty due to Corona
حیدرآباد بکرا منڈی پر کورونا کا اثر
author img

By

Published : Jul 22, 2020, 9:24 PM IST

عالمی وبا کورونا وائرس کی ویکسین تیار نا ہونے کی وجہ سے ابھی تک اس وبا سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر پر ہی لوگوں کو عمل پیرا ہونے کی ہدایت دی جارہی ہے، احتیاطی تدابیر کی وجہ سے متعدد تہواروں پر بھی حکومت کی جانب سے گائیڈ لائین جاری کرکے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے پر زور دیا جارہا ہے۔

حیدرآباد بکرا منڈی پر کورونا کا اثر

ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد میں موسی ندی کے کنارے واقع ضیاء گوڑہ بکرا منڈی کو کورونا وائرس کی وجہ سے حکومت کی جانب سے کھولنے کی اجازت نہ دیے جانے پر بکرا کاروباریوں کو کافی زیادہ نقصان برداشت کرنا پڑرہا ہے۔

حکومت نے کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاون میں 4 ماہ سے بکرا منڈی بند ہے جس کی وجہ سے منڈی میں کاروبار کرنے والے تاجر ، قصاب برادری اور صفائی کے کام کرنے والی خواتین بھی پریشان ہیں۔

تاجروں کا کہنا ہے کہ وہ 4 ماہ سے بہت زیادہ پریشان ہیں، حکومت کی جانب سے بازاروں میں نرمی تو دی گئی لیکن بکرا منڈی کو کھولنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے، ماہ رمضان میں کاروبار بند تھا جس کی وجہ سے بہت زیادہ نقصان ہوا ہے۔

عید الاضحی کے موقع پر ہر برس بکرا منڈی میں متعدد ریاستوں سے بکرے لائے جاتے ہیں لیکن پولیس منڈی میں بکرا فروخت کرنے سے منع کررہے ہیں، تاجروں نے وزیراعلیٰ سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر اور عیدالاضحیٰ تک کاروبار کرنے کی اجازت دی جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.