اس سلسلہ میں حکومت کی جانب سے عدالت میں دیے گئے حلف نامے پر عدالت نے سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ آئی اےایس افسران نے غلط اعدا وشمار پر مبنی رپورٹ پیش کی ہے۔
اس موقع پر عدالت نے کہا کہ افسران نے ہوشیاری کی کوشش کی ہے،عدالت نے پوچھا کہ'جھوٹی رپورٹ پیش کرنے پر توہین عدالت کا مقدمہ ہوسکتا ہے کیا آپ کو پتہ ہے'۔
اس پر محکمہ فینانس کے چیف سیکریٹری رام کرشنا راؤ نے عدالت سے معذرت چاہتے ہوئے کہا کہ وقت کی کمی کے باعث بنیادی رپورٹ ہی پیش کی جاسکی ہے۔
انھوں نے کہا کہ غلط رپورٹ کے پیش کرنے پر وہ معافی چاہتے ہیں۔
جس پر عدالت نے کہا کہ معذرت خواہی کوئی جواب نہیں ہے، اس لیے ہمیں حقائق پر مبنی رپورٹ چاہیے۔