ETV Bharat / city

تلنگانہ میں مزید 8 میڈیکل کالجس دستیاب کروائے جائیں گے - ای ٹی وی بھارت

تلنگانہ کے وزیرصحت ہریش راو نے کہا ہے کہ آئندہ سال سے ریاست میں مزید 8 میڈیکل کالجس دستیاب کروائے جائیں گے۔ ریاستی وزیر صحت نے زوردیتے ہوئے کہاکہ عوام کو سرکاری دواوں پر مزید بھروسہ پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

تلنگانہ میں مزید 8 میڈیکل کالجس دستیاب کروائے جائیں گے

author img

By

Published : Nov 13, 2021, 2:22 PM IST

ہریش راؤ نے کہا کہ ہر ضلع کے لئے ایک میڈیکل کالج کا قیام حکومت کا نشانہ ہے۔انہوں نے شہرحیدرآباد کے نیلوفراسپتال میں 100بستروں کے یونٹ کاافتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی دوسری لہر کے بعد ہیسیا اونرمان اداروں نے مشترکہ طورپر بڑے پیمانہ پر سرکاری اسپتالوں کو مستحکم کرنے کیلئے 18کروڑ روپئے کے فنڈس دیئے۔

انہوں نے کہا کہ 1.10کروڑ روپئے کے صرفہ سے نیلوفر اسپتال کے آئی سی یو کو اپ ڈیٹ کیاگیا۔ انہوں نے وزیرصحت کے طورپر ذمہ داری سنبھالنے کے بعد نیلوفر اسپتال میں ہوئی اس پہلی تقریب میں شرکت پر مسرت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نے صحت کے شعبہ کو مستحکم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔صحت کے شعبہ کو مستحکم کرنے کیلئے دس ہزارکروڑروپئے الاٹ کئے گئے ہیں تاکہ کارپوریٹ طرز کی نگہداشت صحت خدمات فراہم کی جائے۔

ریاستی وزیر صحت نے زوردیتے ہوئے کہاکہ عوام کو سرکاری دواوں پر مزید بھروسہ پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔حکومت کے اقدامات کے نتیجہ میں سرکاری اسپتالوں میں جہاں قبل ازیں زچگیوں کی شرح 30فیصد ہی تھی بڑھ کر 50فیصد ہوگئی ہے۔کے سی آرکٹس کی وجہ سے یہ ممکن ہوسکا۔

یہ بھی پڑھیں:

حیدرآباد: سکریٹریٹ مساجد کی فوری تعمیر کے لیے احتجاجی مظاہرہ

انہوں نے کہا کہ ساتھ ہی ماوں اور نوزائیدہ بچوں کی اموات کی تعداد بھی گھٹ گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ 33کروڑروپئے سے نیلوفر اسپتال میں مزید 800بستردستیاب کروائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ کورونا کی تیسری لہر کے آنے پر کورونامعاملات کی روک تھام کے لئے 133کروڑروپئے الاٹ کئے گئے ہیں۔ بچوں کے لئے 5000بستروں کو تیار رکھاگیا ہے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.