ETV Bharat / city

تلنگانہ: وزیراعلیٰ سے اسمبلی میں معافی کا مطالبہ - وزیراعلیٰ سے اسمبلی میں معافی کا مطالبہ

جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے سیکریٹریٹ کی منہدم شدہ مساجد اور قرآنی نسخوں کی بے حرمتی کے لیے وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ سے ایوان اسمبلی میں مسلمانوں سے معذرت خواہی کا مطالبہ کیا۔

Secretariat mosques collapse case
سیکریٹریٹ مساجد منہدم معاملہ
author img

By

Published : Sep 7, 2020, 10:22 PM IST

جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے کنوینر مشتاق ملک نے کہا کہ اگر وزیراعلیٰ معذرت نہیں کرتے ہیں تو شدید احتجاج کیا جائے گا، مساجد کی شہادت کے متعلق کے سی آر سے ملاقات کے لیے گئے وفد میں شامل علماء کی جانب سے اس مسجد میں موجود قرآنی نسخوں کے متعلق سوال نہ کیے جانے پر انہوں نے افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ دنیا کے کسی حصے میں قرآن مجید کی بے حرمتی پر یہاں ہنگامہ برپا ہوتا ہے لیکن حکومت کی جانب سے اپنے ہی شہر میں بے حرمتی پر مسلم قیادت و علماء چپ ہیں جس کا مسلمانوں کو افسوس ہے۔

سیکریٹریٹ مساجد منہدم معاملہ: وزیراعلیٰ سے اسمبلی میں معافی کا مطالبہ

مساجد کی شہادت پر پارٹی سے ناراضگی کا اظہار کرنے والے ایڈوکیٹ عبدالحق قمر نے وزیراعلیٰ کی جانب سے مساجد کی تعمیر کے اعلان کا خیر مقدم کیا اور اس کا ایوان اسمبلی میں اعلان کرنے کی خواہش کی تاکہ وزیراعلیٰ کی زبانی سننے سے مسلمانوں میں موجود بے چینی دور ہو پائے۔

کانگریس کے رہنماء عثمان محمد خان نے عوام کو وزیراعلیٰ کے وعدے پر اعتبار نہ کرنے کا مشورہ دیا اور کہا کہ کے سی آر کے چھ سالہ اقتدار میں پانچ مساجد، دو عاشور خانے شہید ہوئے جن کی تعمیر کا وعدہ کیا جو آج تک وفا نہ ہو سکا، ریاست کی مزید کئی مساجد ان کے نشانے پر ہیں، انہوں نے رکن پارلیمان حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی سے مطالبہ کیا کہ وہ کے سی آر پر دباؤ بناتے ہوئے تمام مساجد کی تعمیر کو یقینی بنائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.