ریاست تلنگانہ میں کورونا وائرس تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے اور ہزاروں افراد ہلاک ہورہے ہیں۔
گورنمنٹ ہاسپٹل کنگ کوٹھی میں کورونا ہیلتھ سینٹر کا قیام عمل میں آیا جس میں آکسیجن کی بھی سہولیات فراہم کی جائیں گی اور مریضوں کے لیے اسپشل بیڈز کا انتظام کیا جائے گا۔
ساتھ ہی یہاں کورونا ٹیسٹ کے لیے علیحدہ سینٹر قائم کیے گئے ہیں جس میں ایک مقامی تنظیم کی جانب سے 25 آکسیجن سلنڈر بھی دیا گیا ہے۔
حیدرآباد سٹی کمشنر پولیس انجنی کمار نے ہیلتھ سینٹر کا دورہ کیا۔