ETV Bharat / city

ہر فوت شدہ کا کووڈ19 ٹیسٹ ممکن نہیں: تلنگانہ وزیر صحت

تلنگانہ کے وزیر صحت کا کہنا ہے کہ ریاست میں ہر فوت شدہ شخص کا کووڈ19ٹیسٹ ممکن نہیں ہے۔

author img

By

Published : Jun 9, 2020, 8:50 PM IST

ہر فوت شدہ کا کووڈ19 ٹیسٹ ممکن نہیں: تلنگانہ وزیر صحت
ہر فوت شدہ کا کووڈ19 ٹیسٹ ممکن نہیں: تلنگانہ وزیر صحت

تلنگانہ کے وزیر صحت ای راجندر نے کہا ہے کہ ریاست میں ہر مرنے والے شخص کا کووڈ19کا ٹیسٹ کروانے کی ریاستی ہائی کورٹ کی ہدایت پر عمل کسی بھی صورت میں ممکن نہیں اور یہ ’’غیر سائنسی و لاشعوری ہے۔‘‘

انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے یہ واضح کیا کہ ’’آئی سی ایم آر یا عالمی تنظیم صحت نے یہ کہیں بھی نہیں کہا ہے کہ مرنے والوں کا طبی معائنہ کروایا جائے۔ ہم آئی سی ایم آر جیسے اہم ادارہ کے رہنمایانہ خطوط پر عمل کر رہے ہیں۔‘‘

انہوں نے کہا کہ ریاست میں مختلف عوارض سے ہزاروں افراد کی موت ہوتی ہے، ’’ان تمام مرنے والوں کی جانچ کیسے ممکن ہوسکتی ہے؟ یہ بات کسی بھی صورت میں ممکن نہیں ہے۔‘‘

وزیر صحت نے مزید کہا کہ جن لوگوں کی بھی موت ہو رہی ہے وہ دوسرے کسی نہ کسی مرض جیسے کہ کینسر وغیرہ کی وجہ سے فوت ہو رہے ہیں۔ ایسے معاملات کافی کم ہیں جس میں صرف کورونا ہی سے کسی کی موت واقع ہوئی ہو۔ کسی بھی دوسرے معاملہ کو دکھا کر اس کو وائرل کرنا مناسب نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’’تلنگانہ میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کو بہتر علاج فراہم کیا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں ڈاکٹر مستعد اور جانفشانی سے اپنے فرائض منصبی انجام دے رہے ہیں، اور اس طرح کے نامناسب ویڈیوز کی تشہیر سے ڈاکٹروں کے حوصلے پست ہوں گے۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.