یہ آشاورکرس جن کی شناخت شیلجہ اور لکشمی کے طورپر کی گئی ہے،نے اس متاثرہ شخص کے گھر پہنچ کراس سے کہا تھا کہ وہ اپنے گھر میں ہی الگ تھلگ رہے کیونکہ وہ اس مرض سے متاثر ہے۔اس پر برہم مریض نے ان ورکرس پر حملہ کردیا۔
ان ورکرس کی شکایت پر پولیس نے ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔اسی دوران پولیس نے اس شخص کو الگ تھلگ مرکز منتقل کردیا، پولیس نے کہا کہ مریض کو چاہئے کہ وہ ہیلت ورکرس کے ساتھ تعاون کرے اور اس وبا سے لڑی جانے والی لڑائی میں پیش پیش رہنے والے افراد پر حملہ کرنے والوں کو سزا دی جائے گی۔
واضح رہے کہ منچریال ضلع میں گذشتہ دو ہفتوں کے دوران کورونا کے متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔