ETV Bharat / city

ٹوئیٹر پر پریشان حال شخص کی شکایت، کے ٹی آر نے مدد کی - حیدرآبادکے نواحی علاقہ اُپل

ٹوئیٹر پر ظاہر کردہ پریشانی کو دور کرتے ہوئے تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے ایک شخص کےلیے چائے کی بنڈی کا انتظام کروایا۔ اس طرح انہوں نے ایک غریب خاندان کے سربراہ کی مدد کی۔

ٹوئیٹر پر پریشان حال شخص کی شکایت، کے ٹی آر نے مدد کی

author img

By

Published : Jun 3, 2021, 7:05 PM IST

اطلاعات کے مطابق شہر حیدرآبادکے نواحی علاقہ اُپل کا رہنے والا شیواریڈی کئی برسوں سے سڑک کے کنارے چائے کی بنڈی لگاتے ہوئے اپنے اور اپنے ارکان خاندان کفالت کر رہا تھا تاہم سڑک کی توسیع پر وہ اپنے ذریعہ معاش سے محروم ہوگیا کیونکہ اس کی بنڈی کو وہاں سے ہٹادیا گیا۔ اس پر شیواریڈی کا خاندان سڑک پر آگیا جن کی روٹی روزی کے لیے کافی مشکلات ہورہی تھیں۔

ایسے میں شیواریڈی نے سوشیل میڈیا کے اس اہم پلیٹ فارم ٹوئیٹر پر سرگرم رہتے ہوئے عوامی مسائل کو حل کرنے والے وزیر تارک راما راو کو ٹوئیٹ کیا اور اپنے مسئلہ کو اس ٹوئیٹ کے ذریعہ ان کے سامنے رکھا۔ اس ٹوئیٹ پر وزیر کے ٹی آر نے فوری ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ٹی آر ایس ڈیویثرن صدر جی پراوین کے ذریعہ اس کے لیے بنڈی کا انتظام کروایا۔ اس چائے کی بنڈی کا افتتاح گذشتہ روز رکن اسمبلی سبھاش ریڈی نے کیا۔ اس طرح شیواریڈی اور اس کے خاندان کے لئے روزگار کا نیا ذریعہ مل گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.